کراچی (جیوڈیسک)قومی ائیر لائن نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کراچی سے ڈھاکہ جانے والی پرواز پی کے دو ڈبل سکس بغیر ٹیکنیکل لاگ بک کے روانہ کردی ۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکہ سے آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے دو سکس سیون بغیر ٹیکنیکل لاگ بک کے کراچی پہنچی جو کہ بین الاقومی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی پہنچنے پر سول ایوی ایشن کی انسپیکشن ٹیم کا پرواز کے معائنے کے دوران لاگ بک نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔