کامرہ ائیر بیس پر حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد فیصل شہزاد کے اکاونٹ میں نو کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
کامرہ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فیصل شہزاد واہ کینٹ آرڈیننس فیکٹری میں ملازم تھا۔ کامرہ ائربیس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کے بعد ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ زرائع کے مطابق ان رشتہ داروں کو ٹیکسلا اور راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا۔ مزید رشتے داروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔