کراچی : باپ بیٹا اور پولیس اہلکار سمیت7 ہلاک ہوگئے

Karachi killing

Karachi killing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اورنگی ٹاؤن میں دستی بم حملے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات سے اب تک پولیس اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔اورنگی ٹاون پیر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس سے سونیا اور شاہ زیب نامی بچے زخمی ہوئے ہیں، ڈیفنس میں قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

کھڈا مارکیٹ سے صبح سویرے ایک بوری بند لاش ملی۔ نیپیئر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ اور لانڈھی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔