میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو کے شہر لاس کابوس میں جی ٹوئنٹی G20 اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔
جی ٹوئنٹی G20کے اس اجلاس میں یورپی یونین رہنماؤں کے درمیان یورون زون کے معاشی مسائل پر بڑھتے ہوئے تنازعات جیسے اہم معاملات زیرغور آئیں گے۔ آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ، ساتھ کورین صدر لی میونگ بینک، بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، جاپانی وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا اور برازیل کے صدر دلما راسف بھی میکسیکو پہنچ گئے۔ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔