وشاکا پٹنم: (جیو ڈیسک) وشاکا پٹنم میں ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے مزدور ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم میں واقع ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 16 مزدور ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، وشاکا پٹنم کے پولیس کمشنر پرنا چندرا کے مطابق دھماکہ پلانٹ کے آکسیجن ہاوس میں زبردست دباؤ کے باعث ہوا۔ زخمیوں کو اسٹیل پلانٹ جنرل اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔