آئین کے مطابق انتخابات مارچ میں ضرور ہوں گے، کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہرکام آئین کے تحت کریں گے،آئین کے مطابق انتخابات مارچ میں ضرورہوں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ قانون سازی کیلئے حکمران اتحاد کو ایوان میں عددی برتری حاصل ہے۔ بلوچستان کے تمام فریقین سیبات چیت جاری ہے، ملک سے باہربلوچ دوستوں سیمعنی خیزمذاکرات ہوں گے۔