آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی)آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کا ایک مشترکہ اجلاس بسلسلہ تقریب تقسیم سلائی مشین ، بیساکھی ، ویل چیئرز ، آج 21دسمبر 2012ء بروز جمعتہ المبارک 2بجے دوپہر فسٹ فلور ماسٹر موٹرز بالمقابل کائونٹی پبلک سکول نزد کابلی گیٹ قمر سیالوی روڈ گجرات میں انعقاد پذیر ہو گا ، مشترکہ اجلاس کی صدارت آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی کرینگے ، اجلاس میں سلائی مشین ، بیساکھی اور ویل چیئرز کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کیا جائیگا ، اور عہدیداران و ممبران میں فارمز تقسیم کیے جائیں گے۔

عہدیداران و ممبران اپنے اپنے علاقوں میں مستحقین سے فارم پر کروا کر واپس جمع کروا سکیں ، اجلاس کے میزبان آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے نائب صدر چوہدری نعمان جمیل آف سرائے عالمگیر اور آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے نائب صدر مہر خالد پرویز آف قمر سیالوی روڈ گجرات ہونگے ، اجلاس میں آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ شرکت کرینگے ، اجلاس نماز جمعہ کے فوراً بعد ٹھیک دو بجے شروع ہو جائے گا ، لہٰذا تمام عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ دو بجے سے پہلے والی مساجد میں نماز ادا کرکے بروقت اجلاس میں شرکت کریں۔