پیٹرسٹن میموریل چرچ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں ویلکم کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پیٹرسٹن میموریل چرچ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں ویلکم کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی و صدر پریس کلب لالہ موسیٰ مہر غفار احمد،سینئرنائب صدر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی مہر شفقت علی ،سابق صدر ڈی ایچ اے ضلع گجرات مہر عبدالغفور مہمان خصوصی تھے۔

پادری ہارون اجمل ،سابق کونسلر اختر انور بوٹاودیگر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،مہمانوں نے مسیحی بچوں کی طرف سے پیش کیا گیا خصوصی ڈرامہ بھی دیکھا۔مہر غفار احمد نے پادری ہارون اجمل کو بطور گفٹ 5ہزار روپے اور ڈرامہ پیش کرنے والے بچوں کیلئے 3ہزار روپے نقد دیے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مہر غفار احمد نے کہا کہ میں اقلیت اور اکثریت کے بجائے برابری پر یقین رکھتا ہوں ہمارے اور آپکے خوشیا ں غم مشترکہ ہیں ہم آپکے کیلئے 24گھنٹے حاضر ہیں ،صابق کونسلر اختر انور بوٹا نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔