آزاد کشمیر کی خبریں(جی پی آئی)23-01-2013

موٹر سائیکل اور ہائی ایس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والے دونوں نوجوان پمز ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے
بھمبر (جی پی آئی)گزشتہ روز موٹر سائیکل اور ہائی ایس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والے دونوں نوجوان پمز ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے علاقہ میں کہرام مچ گیا مرحومین کو نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں بڑھنگ میں سپر خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بڑھنگ کے رہائشی سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر محمد نعیم کا جواں سالہ بیٹا شکیل احمد ولد ماسٹر محمد نعیم اپنے دوست ریحان احمد ولد حاجی سفیان کیساتھ اپنے موٹر سائیکل نمبر GTK7321پر بڑھنگ سے بھمبر کی طرف آ رہے تھے کہ باب کشمیر پل پر گجرات سے بھمبر آنے والی ہائی ایس نمبری 8459پشاور سے ٹکرا گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گیا دونوں زخمی نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسلام آباد ریفر کر دیا گیا مگر دونوں جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے مرحومین کی ہلاکت کی خبر جب بھمبر پہنچی تو فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی مرحومین کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد بڑھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنما،سول سوسائٹی ،صحافیوں ،تاجروں ،وکلا ،اساتذہ ،عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم ڈیڑھ کروڑ مقیم کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہیں:جنرل محمد شفیق کیانی
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کہاہے کہ ہماری جدوجہد ظلم و جبر ،استحصال ،لوٹ گھسوٹ اور اقربا پروری سے پاک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ہے جس میں بسنے والے ہر فرد کو بلا تحصیص رنگ ،نسل ،مذہب اور فرقہ کے یکساں سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،معاشرتی و معاشی حقوق حاصل ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں کارکنان موومنٹ سے اپنی خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ڈیڑھ کروڑ مقیم کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی 1947سے قبل کی جغرافیائی حیثیت بحال کی جائے اور ریاست کااقتدار اعلی ریاستی عوام کو منتقل کیا جائے بصورت دیگر بر صغیر میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی اگر بر صغیر کے ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل محفوظ رکھنا ہے تو ریاست جموں وکشمیر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق آزادی کو تسلیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ تقسیم کشمیر سمیت تحریک آذادی کشمیر کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ سامراجی قوتوں کے ایسے مکروہ عزائم کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت 11فروری کو اس عزم کیساتھ منایا جائیگا کہ شہید قائد کے افکار کی روشنی میں مادر وطن کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اس سلسلے میں برطانیہ آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں موومنٹ کی برانچیں مظاہرے ،سیمنار اور جلسے منعقد کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا
بھمبر (جی پی آئی) 12ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے مرکزی میلاد کمیٹی ،سول سوسائٹی ،تاجروں اور سرکاری آفیسران کی میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہو ئی جس میں شرکا میٹنگ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے کہاکہ12ربیع الاول ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم پیدائش ہے اس قومی اور مذہبی تہوار کو عقیدت و احترام سے منانا ہم سب کا فرض ہے اجلاس میں 12ربیع الاول کو شہر کی صفائی ستھرائی ،ٹریفک ،سیکورٹی پلان ،سجاوٹ چراغاں لنگر تقسیم اور جلوس مین تقاریر کے تمام پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سردار نسیم محمود،DHOڈاکٹر طارق محمود ،MSڈاکٹر اقبال حسین ،صدر بار چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ،صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،اسسٹنٹ کسٹوڈین عبدالقیوم راٹھور ،ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،چیف آفیسر ضلع کونسل ذوالفقار علی چاڑ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر تصور چیمہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری شبیر حسین ،ڈپٹی ڈی ای او راجہ محمد اسحاق،حاجی محمد عبداللہ،خواجہ عامر رسول بٹ ،تحصیلدار بھمبر چوہدری محمد منیر ،نائب تحصیلدار راجہ محمد بوٹا خان ،اظہر بانوی ،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ راجہ عماد خالد ،ایس ڈی او شاہرات شہزادہ اورنگزیب ،ایس ڈی او بلڈنگ شاہین اختر ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ،چوہدری خورشید احمد صدر معلم،راجہ محمد اقبال صدر چیمبر آف کامرس بھمبر ،ناصر شریف بٹ سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ،سول ڈیفنس آفیسر شوکت علی بھٹی،سعید احمد بٹ ،ماسٹر محمد اکرم عرف پپو جٹ و دیگر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق چیئرمین چوہدری لیاقت کے والد کی رسم چہلم 26جنوری کو ہو گی
بھمبر (جی پی آئی)سابق چیئرمین ضلع و زکو و عشر کوٹلی چوہدری لیاقت کے والد محترم سردار علی مرحوم کی رسم چہلم 26جنوری کو ادا کی جائے گی تفصیلات کیمطابق سابق چیئرمین ضلع زکو و عشر کوٹلی چوہدری لیاقت علی کے والد محترم سردار علی مرحوم کی رسم چہلم 26جنوری بروز ہفتہ دن 2بجے ڈھیری وٹاں گاں میں اداکی جائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل 26جنوری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل 26جنوری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے تفصیلات کیمطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 26جنوری بروز ہفتہ کو اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔