آزاد کشمیر کی خبریں Feb 7, 2013

پرانے مقدمات کو جلد یکسو کر لیا جائیگا :سردار اختر
بھمبر (جی پی آئی)پرانے مقدمات کو جلد یکسو کر لیا جائیگا خود بھی عدالتی اوقات کار کی پابندی کرونگا اور ماتحت ملازمین کی بر وقت حاضری کو یقینی بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر سردار اختر نے جوڈیشل آفیسران ،انتظامی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس جوڈیشل پلان 2010پر عملدرآمد اور عدالت العالیہ کی ہدایت کی روشنی میں منعقد ہوا اجلاس میں جوڈیشل پلان 2010عملد رآمد کو مزید موثر بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی جوڈیشل آفیسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پرانے مقدمات کو جلد یکسو کرنے پر بھی غور و حوض کیا گیا اجلاس میں ضلعی قاضی محمود اخترچوہدری،سینئر سول جج بھمبرچوہدری محمد سجاد ،سول جج برنالہ چوہدری آفتاب احمد خان،جہانگیر احمد سول جج سماہنی ،سینئر تحصیل قاضی چوہدری امانت علی ،تحصیل قاضی سماہنی محمد ندیم ،تحصیل قاضی برنالہ ظہیر عباس ،پی ڈی ایس پی بھمبر راجہ ایاز احمد خان ،افسر مال چوہدری نزاکت حسین،MSڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،سپرنٹندنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ چوہدری عاشق علی نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

آزادکشمیر کے عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرنا چاہتے ہیں:ڈاکٹر محمد امتیاز
بھمبر (جی پی آئی)بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حقیقی معنوں میں ریاست جموں وکشمیر کے نمائندے ہیں تحریک آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو اقتداردلانے میں انکا بنیادی کردار ہے آزادکشمیر کے عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنما و کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز آف سوکاسن نے کیاانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان اور آزادکشمیر کے عوام کی اکثریت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں ریاست جموں وکشمیر کے عوام کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاسی ،سماجی اور تحریکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں مقبول بٹ شہید کے بعد تحریک آزادی کشمیر کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی گراں قدر خدمات ہیں مسلہ کشمیر کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پوری جماعت کی پارلیمنٹ کے اندر کشمیرکمیٹیاں بنوانے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بڑا رول ہے تحریک آزادی کشمیر کیساتھ آزاد خطے کی تعمیر وترقی اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میںبھی انکا بنیادی کردار ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے پیپلزپارٹی کے کارکنان انکی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے اور آزادکشمیر کی تعمیروترقی کیلئے انکو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر میں5فروری کو یوم یکجہتی کے طور پر منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
بھمبر (جی پی آئی)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر میں5فروری کو یوم یکجہتی کے طور پر منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذاء پروفیسر طارق صدیق نے کیا تقریب میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں عبدالمنان بی ۔کام نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نعت کی سعادت سال حسنین سال دوم نے حاصل کی پروفیسر ریاض ملک ،پروفیسر غلام عباس ،پروفیسر محمد اصغرشاد اور پرنسپل پروفیسر طارق صدیق نے خطا ب کیا مقررین نے کشمیریوںکیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دامے ،ذرمے ،سخنے ،قدمے کشمیریوں کیساتھ ہیں اور اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے طلباء اور پروفیسر زنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی پروگرام کے اختتام پر طلباء میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

SHOچوکی سماہنی معطل راجہ اختر SHOتھانہ پولیس چوکی سماہنی تعینات
بھمبر (جی پی آئی)سماہنی میں حالات کشیدہ ہونے اور صورتحال کو کنٹرول نہ کرنے پر SHOچوکی سماہنی معطل راجہ اختر SHOتھانہ پولیس چوکی سماہنی تعینات تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سماہنی کے نواحی گاؤں گاہی کے رہائشی 12سالہ طالبعلم حمزہ سرور کی 15دنوں بعد مسخ شدہ لاش برآمد ہونے پر سماہنی کے حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے DSPکی گاڑی کو نذر آتش کر دیا جبکہ DSPاور تحصیلدار کو پتھراؤ کرکے زخمی کر دیا حساس ادارے اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی سماہنی میرپور اور سماہنی بھمبر روڈ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کیلئے بند کیے رکھا اور SHOاس کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ 15روز سے لاپتہ ہونے والے کا بھی کوئی سراغ نہ لگا سکے جس پر SHOپولیس چوکی تھانہ سماہنی مرزامحمد نسیم کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہSHOبرنالہ راجہ اخترحسین کو SHOچوکی سماہنی جبکہ CIAانچارج فیض رسول عباسی کو SHOبرنالہ تعینات کر دیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

تحصیلدار کے چھاپے
بھمبر (جی پی آئی)تحصیلدار بھمبر کا ہوٹلوں ،بیکریوں ،سبزی فروٹ اور گوشت کی دوکانوں کی چیکنگ صفائی ،وزن پورا اور ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت تفصیلات کیمطابق تحصیلدار بھمبر منیر احمد نے بمعہ پولیس نفری مختلف بازاروں کے اندر ہوٹلوں ،بیکریوں ،سبزی فروٹ اور گوشت کی دوکانوں کی چیکنگ کی ہوٹلوں کے اندر کچن اور برتنوں کی صفائی اور روٹی کے وزن کی چیکنگ کی بیکریوں سبزی فروٹ کی دوکانوں ،بیکریوں پر صفائی اور ریٹ لسٹوں کی چیکنگ جبکہ گوشت کی دوکانوںمیں گوشت کا معیار اور صفائی کی چیکنگ کی اور دوکاندار وں کو وارننگ اور ہدایت کی کہ ہوٹلوں ،بیکریوں اور دوکانوں پر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے روٹی کا وزن پورا رکھا جائے کچن اور برتنوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے سبزی فروٹ اور گوشت کے معیار بہتر بنایا جائے اور دوکانوں کے اندر نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹوں کو آویزاں کیا جائے اور ریٹ لسٹوں کیمطابق قیمتیں وصول کی جائے آج دوکانوں کو وارننگ اور ہدایت دی جارہی ہے اگر کل کو کسی نے خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

آزاد کشمیر کے صحافی انتہائی اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہے ہیں :پروفیسر تقدس
بھمبر (جی پی آئی)آزادکشمیر کے صحافی انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اعلیٰ صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں موجودہ دور میں صحافیوں کی کارکردگی ،خدمات اور قربانیوں کے باعث میڈیا تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے آزاد حکومت صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں سے بھرپور آگاہ ہے اورصحافیوں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انکے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ان خیالات کااظہار کشمیر کلچر اکیڈمی کی چیئرپرسن محترمہ پروفیسر تقدس گیلانی نے جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے میرپور جرنلسٹس کالونی قائم کرکے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بنیاد ڈال دی ہے تمام ضلعی ہیدکوارٹرز پریس کلبوں کی عمارات موجودہ حکومت کی ترجیح ہے صحافیوں کے علاج معالجے اور دیگر سہولیات باہم پہنچانے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں انہوں نے کہاکہ صحافی برادری اور بالخصوص کشمیری صحافی اپنے قلم کے ذریعے تحریک آزادی تیز کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروکار لائیں اور تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے حقیقی معنوں میں پیش کریں انہوں نے کہاکہ صحافی صرف خبروں کے حجم کے بجائے خبریت پر توجہ دیں تاکہ عوام کوبہتر معلومات اور آگاہی حاصل ہو سکے موجود ہ دور کو میڈیا کی ترقی درکار ہے لیکن صحافیوں کو معاشرے میں بہتر نام بیدا کرنے کیلئے تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہو کر خدمات سر انجام دینا ہو ں گی انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان بد حالی کے دور سے گزر رہا ہے جس کے اثرات آزادکشمیر پر بھی مرتب ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود آزاد حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست جموں وکشمیر کی تہذیب ،ثقافت اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے بھی کام کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

گاہی تحصیل سماہنی سے لاپتہ ہونے والے بچے کی 15روز بعد مسخ شدہ لاش
بھمبر (جی پی آئی)گاہی تحصیل سماہنی سے لاپتہ ہونے والے بچے کی 15روز بعد مسخ شدہ لاش جس طرح ملی ہے یہ عوام علاقہ ہی نہیں بلکہ ضلع بھمبر بالخصوص اور آزادکشمیر کے عوام بالعموم اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اسے ناقابل فراموش واقع قرار دیکر انسانیت کی تذلیل قرار دیا جاتا ہے اگر اس اندوہناک اور سفاکانہ قتل کا سراغ نہ لگا قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ایسے واقعات پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح آزادکشمیر میں بھی خراب ہونے کا شدید اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب بھمبر میں انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں اس لیے پولیس اور سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ یہ واقعہ کنٹرول آف لائن پر ہوا ہے اگر اس واقعہ کے مجرموں کو نہ پکڑا جاسکا تو حالات شدید خراب ہو جائیں گے اور عوامی احتجاج کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا اس موقع پر صوبیدار محمد لطیف صدر انجمن زمینداراںو صدروارڈ نمبر 1 پیپلزپارٹی بھمبر نے بھی اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے اور مجرموں کی فور ی گرفتاری کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ چوہدری ظفر اقبال دھمیال چیئرمین KDF،ڈاکٹر عبدالشکور راجہ صدر انجمن تاجراںبھمبر ،حوالدار چوہدری محمد اکرم جنرل سیکرٹری نوشہرہ فاؤنڈیشن چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ جنرل سیکرٹری صراف یونین تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس افسوس ناک واقعہ کی پر زور مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا اس واقعہ کو انہوں نے تھانہ سماہنی کی نااہلی قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

پوری دنیامیں بسنے والے مسلمان ہر سال اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں :امیر مولانا محمد امین
بھمبر (جی پی آئی) پوری دنیامیں بسنے والے مسلمان ہر سال اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں جہالت ،ظلم اور شرک سے نجات اور جھوٹے ناخداں کی اذیت ناک خدائی سے نجات حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کائنات کا عظیم تحفہ ہے اس عظیم تحفہ پر رب کائنات کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت ضلع بھمبر کے امیر مولانا محمد امین نے حضرت پیر بخش رحمت اللہ کی برسی کے موقع پر جامع مسجد میر بخش دھندڑ کلاں میں منعقدہ محفل میلاد سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت میں تمام مسائل کا حل موجود ہے محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے ہم اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے قبل جہالت ،ظلم اور ناانصافی عروج پر تھی بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کیساتھ ہی ہر طرف اجالاہو گیا تقریب سے حضرت علامہ مولانا عظیم قادری ،پروفیسر محمد منیر نے بھی خطاب کیا جبکہ پیر سید عملدار حسین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کی اور علامہ محمد اشرف امیر دعوت اسلامی نے خصوصی دعا کروائی محفل میلاد کی تقریب میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی۔