آسکرایوارڈزکی دوڑہوگو اوردی آرٹسٹ سب سے آگے

oscar

oscar

ہالی ووڈ فلموں میں آسکرایوارڈزکے لئے ریس شروع ہوگئی۔بچوں کی فلم ہوگو اور خاموش فلم۔دی آرٹسٹ ۔ دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔
اس بارآسکرایوارڈزکے میلے میں دس فلمیں بیسٹ فلمز کی کیٹیگری کے لئے نامزد کی گئی ہیں۔ بچوں کی فلم ہوگو کو گیارہ کیٹگریز میں نامزدگیوں کے بعد سرفہرست ہے۔ حیرت انگیز طور پر ناکام ایکٹر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ۔دی آرٹسٹ ۔ نمبر ون قراردی جارہی ہے۔
اس فلم نے خاموشی سے گولڈن گلوب کے تین ایوارڈزکے بعد آسکرمیلہ بھی لوٹنے کاارادہ کرلیا ہے۔ فلم کو دس کیٹگریز میں نامزد کیاگیا ہے۔ آسکر ایوارڈز اٹھائیس فروری کومنعقد ہوں گے۔