فلم اسٹار لیلیٰ نے اپنی پچیسویں سالگرہ منائی

Laila

Laila

فلمسٹار لیلی نے اپنے پچیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں ساتھی فنکاروں ، عزیزو اقارب اور شوبز کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
لیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ میری جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور میرے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں ایک روز قبل میری بیماری کو غلط رنگ دے کر اسکینڈل بنانے کی کوشش کی گئی۔
لیلی نے کہا کہ خواتین سے ان کی عمر پوچھنا اچھی بات نہیں ہوتی البتہ میں اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہی ہوں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شوبز سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر چکی ہیں اور جلد فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں کام کا آغاز کر دیں گی۔