صدر ایردوان کا روسی ہم منصب سے رابطہ، سالگرہ کی مبارک باد

 Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر روسی صدر کو ان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مبارک باد بھی پیش کی۔

یاد رہے کہ دونوں سربراہوں نے گزشتہ ہفتے روسی شہر سوچی میں ملاقات کی تھی۔