آٹو پارٹس کی بڑھتی اسمگلنگ، حکومت کو سالانہ 8ارب خسارہ

auto parts

auto parts

آٹو پارٹس کی وسیع تعداد میں غیر قانونی طریقے سے درآمد سے آٹو پارٹس کی انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔ اسمگلنگ کے سامنے کسٹم حکام بے بس نظر آتے ہیں۔

صدر پاکستان آٹو موبائل سلیم گوڈیل کا کہنا ہے مارکیٹ میں دستیاب آٹو پارٹس بغیر ڈیوٹی کے ہیں یا اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آرہے ہیں۔ جس سے معیشت اور آٹو پارٹس کی انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا آٹو پارٹس کی غیر قانونی درآمد سے حکومت کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں آٹھ ارب روپے کا سالانہ خسارہ برداشت کرنا پر رہا ہے۔ انھوں نے حکومت سے سنجیدہ اقدامات کی اپیل کی۔