گھی تیل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

utility

utility

تاجروں کا کہنا ہے گھی تیل کی سپلائی کم ہونے سے مشکلات بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ آنیوالے دنوں میں قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق گھی تیل وافر مقدار میں موجود ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورزکے زونل منیجر کا کہنا ہے برانڈڈ گھی تیل کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں اور موجودہ ذخیرہ 30 روز کے لیے کافی ہے۔ آل پاکستان بناسپتی مینو فیکچرر کی جانب سے احتجاجا پانچویں روز بھی فیکٹریوں کی بندش کے باعث رسد بند ہونے سے ملک بھر میں تیل و گھی کی قیمتوں میں عدم استحکام دیکھا جارہا ہے۔