اداکارہ میرا کے خلاف مقدمے کی درخواست پر جواب طلب

meera

meera

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے خلاف اسقاط حمل کرانے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے 23 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ایوب خان نے مقامی شہری محمد اسلام کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دس اپریل کو میڈیا پر خبریں نشر ہوئیں کہ اداکارہ میرا نے اسقاط حمل کرایا ہے جبکہ میرا ابھی تک غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں اس لیے اداکارہ کا یہ عمل شرعی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے میرا کے خلاف حدود آرڈی نینس کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس سے تئیس اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے۔