عروسی ملبوسات کی نمائش،کرکٹرز اور زیبا بختیار کی واک

zeba bakhtiar

zeba bakhtiar

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں عروسی ملبوسات کی نمائش کے تیسرے اور آخری روز قومی کرکٹر ز اور اداکارہ زیبا بختیار نے ریمپ پر واک کی۔ فیشن کی دنیا میں ایک منفرد پہچان رکھنے والا ایک میگا ایونٹ پینٹین برائیڈل کٹور ویک کراچی میں اپنی پوری آب و تاب کے اور کامیابی کے ساتھ ختم ہوگیا۔

ریمپ پر ماڈلز کی سج دھج تو اپنی جگہ تھی لیکن کپڑوں کے نت نئے ڈیزائن دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ ریمپ پر پیش کی جانے والی فارمنس کو بھی حاضرین نے خوب سراہا۔ پینٹین برائیڈل کٹور ویک کے آخری روز عروسی ملبوسات کے ساتھ ریمپ کی رونقوں میں مذید اضافہ ہوگیا جب پاکستانی کرکٹرز اور معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کیٹ واک کی۔