ملیکہ شراوت اور وویک اوبرائے کی نیندیں اڑ گئیں

Malika Vivake

Malika Vivake

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی اولڈ آئٹم گرل ملیکہ شراوت اوروویک اوبرائے ہوگئے ہیں بے حد پریشان۔ کچھ دن پہلے تک گردن اکڑائے ، ہنستی مسکراتی میلکہ شراوت کی نیندیں اڑگئی ہیں۔

وویک اوبرائے کے ساتھ جس فلم کا سوچ پر اونچی اڑان بھری تھی ،وہ ڈبے میں بند ہوگئی۔فلم کے ختم ہونے پر ان دونوں اداکاروں کو اتنا دکھ نہیں جتنا کہ پیسوں کی واپسی کے مطالبے پر۔۔وہ بھی ایک دو نہیں پورے پچاس لاکھ کی واپسی کا سوال ہے۔ فلم پروڈیوسر نے فلم کی شوٹنگ کینسل کرنے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کرکے ملیکہ اور وویک کی نیندیں اڑادی ہیں۔