سلمان خان نے آئٹم سانگ کرنے کیلئے کرینہ کوگاڑی گفٹ کر دی

salman kareena

salman kareena

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی فلم دبنگ ٹو میں آئٹم سونگ کے لئے کرینہ کپورکو گاڑی گفٹ کردی۔ سلمان خان جب دوستی کرنے پر آئیں تو جان تک لٹانے کو تیار ہوجائیں۔۔یہ بات تو سب کو معلوم ہے۔اس فلمی چلبل پانڈے کے کیا کہنے ، جب فلم دبنگ ٹو بننے کی باری آئی تو منی کو چھوڑ کر چھمک چھلو کے پیچھے پڑے کہ وہ ان کی فلم میں آئٹم سونگ کر لیں۔

بے بو نے بھی دوستی نبھائی اور حامی بھر لی مفت میں آئٹم سونگ کرنے کی۔۔ جس پر سلو بھائی اتنے خوش ہوئے کہ کرینہ کو ایک بی ایم ڈبلیو گفٹ کرڈالی۔