وینا ملک کا امیتابھ جیسا دولہا ملنے کا خواب چکنا چور ہوگیا

Veena

Veena

ممبئی : (جیو ڈئسک) افیئرزکی ملکہ وینا ملک کا امیتابھ بچن جیسا دولہا ملنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔جی ہاں رئیلٹی شو۔۔وینا ملک کا وِواہ۔۔۔ بندہوگیا۔ تنازعات کی ملکہ۔۔ وینا ملک کو بھارت میں اتنی پذیرائی ملی کہ انہوں نے وہاں گھر بسانے کا خواب دیکھ لیا۔ اس خواب کو پورا کرنے کے لئے بھارت بھر میں اعلان کیا گیا کہ اگرکسی لڑکے کو وینا سے شادی کرنی ہے تو وہ ٹی وی پر آکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔معیار پر پورا اترنے کی صورت میں وینا اسے اپنا دولہا بنالیں گی۔

وینا نے بھی سوچ لیا کہ اس کھیل میں امیتابھ بچن جیسا کوئی ملا تو اس کی دلہن بن جائیں گی۔مگر ہائے رے قسمت۔۔ویناکے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب رئیلٹی شو تو چھوڑیں، چینل ہی بند ہوگیا جس کے بعد وینا ملک کافی مایوس دکھائی دیتی ہیں۔