ارجنٹائن کی آبشارسات نئے عجوبوں میں شامل

Argentina

Argentina

ارجنٹائن : (جیو ڈیسک) ارجنٹائن کی ای گازو آبشار کو دنیا کے سات نئے عجوبوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوسیون ونڈر نامی تنظیم نے دنیا کے سات عجوبوں کے علاوہ سات نئے عجوبے تشکیل دئیے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات، ویت نام کی خلیج ہیلونگ، جنوبی کوریا کا جزیرہ جیجو، انڈونیشا کا جزیرہ کموڈو، فلپائن کا پیورٹو نامی زیر زمین دریا اورجنوبی افریقہ کے ٹیبل مانٹین کے نام پہلے سے شامل ہیں۔

ای گازوآبشارکوسات نئے عجوبوں میں شامل کرنے کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ سات نئے عجوبوں کی تشکیل کے لئے دنیا بھر میں پولنگ کرائی گئی اور دس لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی مدد سے چار سو چالیس مقامات میں سے سات کا انتخاب کیا گیا۔