ارسلان افتخار کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کریں گے ، زاہد بخاری

Zahid Bukhari

Zahid Bukhari

لاہور (جیوڈیسک) لاھور ملک ریاض کیوکیل زاہد بخاری نے ارسلان افتخار کیخلاف پاکستان اور لندن میں فوجداری مقدمات دائرکرنے کا اعلان کردیا کہتے ہیں عدالتی فیصلے نے قانونی راستے صاف کردئیے۔

لاہورمیں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخارکا تمام الزامات سے بری الزمہ ہونے کا دعوی بذاتِ خود ایک بہت بڑاجھوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار نے لندن میں ملک ریاض سے پیسے لے کرخرچ کئے جوکہ ناقابل معافی جرم ہے۔ شعیب سڈل کے ارسلان افتخارکی فیملی سے قریبی تعلقات ہیں یہ بھی زاہد بخاری کا ہی کہنا تھا انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن سے انصاف کی توقع نہ تھی فیصلے نے بھی یہ ثابت کر دیا۔