ازارینکا اور جوکووچ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Victoria Azarynka

Victoria Azarynka

میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ دفاعی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا اور سربین سٹار نوواک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل مرحلہ جیت لیا۔

میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں روسی حریف کو شکست دیدی۔ عالمی نمبر تین سرینا ولیمز نے چھ دو اور پانچ صفر کے اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر شاندار کامیابی اپنے نام کی۔

بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے روس کی ایلینا ویسنینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ چوتھے راونڈ میں عالمی نمبر ایک ازارینکا کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک وکٹوریہ ازارینکا کا مقابلہ ایک اور روسی کھلاڑی سویٹلانا کزنیٹسوا سے ہو گا۔ اس سے پہلے مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے سوئزرلینڈ کے سٹینلاس وارینکا کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔