اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی

Israel Election

Israel Election

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی، انتخابی جائزوں کے مطابق اس مرتبہ بھی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اقتدار سنبھال سکتے ہیں۔

ان کی جماعت کو ماضی جیسی اکثریت نہیں مل سکے گی،مبصرین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد نتن یاہو دائیں بازو کی مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔انتخابات کے موقع پر ملک میں سیکورٹی کا بھی سخت انتظام کیا گیا ہے۔