اسرائیل نے آبدوزوں کے بیڑے کو کروز میزائلوں سے لیس کر دیا

cruise missiles

cruise missiles

اسرائیل : (جیو ڈیسک)ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث اسرائیل نے اپنی آبدوزوں کے نئے بیڑے کو نیوکلیئر کروز میزائلوں سے لیس کر دیا ہے۔ایک جرمن میگزین کے مطابق جرمنی نے حال ہی میں اسرائیل کو تین ڈولفن کلاس ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں فراہم کی ہیں جنہیں اسرائیل نے درمیانہ درجے کے نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے لیس کر دیا ہے۔

مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی کے عین درمیان ایک غیر اعلانیہ نیوکلیئر پاور ہے اور آبدوزوں کو نیوکلیئر اسلحہ سے لیس کرنے کی رپورٹ پر جرمنی میں بحث شروع ہوسکتی ہے۔ میگزین کے مطابق اگرچہ جرمنی نے تاحال اپنی ان ڈولفن آبدوزوں کے نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔