اسلحہ کا مسئلہ مارشل لا لگا کر حل کیا جا سکتا ہے، پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کہتے ہیں کراچی میں اسلحہ کا مسئلہ مارشل لا لگا کر حل کیا جا سکتا ہے۔ آرمی کے لیفٹننٹ جنرل کو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جائے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں فوج سامنے نہ آئے آرمی جنرل کے ماتحت رینجرز شہر کو اسلحہ سے پاک کرے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو سپریم کورٹ اور حکومت کی مکمل حمایت ہونی چاہیے۔کراچی کواسلحیسیپاک کرنے کیلئے بلا تفریق کارروائی لازمی ہے مشکل کام کیلئے سیاسی جماعتیں مکمل غیرجانبدار ہوجائیں۔