اوگرا نے گیس کی قیمت میں 31 روپے تک اضافے کی منظوری دیدی

OGRA

OGRA

لاہور(جیوڈیسک) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی. قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2013 سے ہوگا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اوگرا نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں الگ الگ سماعتیں کیں۔

اوگرا نے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 31 روپے 12 پیسے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 28 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی۔ اوگرا کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے 9 روپے 87 پیسے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے 6 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کیا گیا۔

اوگرا نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی سمری نوٹی فیکیشن کے لیے وزارت پٹرولیم کوارسال کردی . گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2013 سے ہوگا۔