اسپین : حکمران پارٹی کے معاشی اقدام کامیابی کے ضامن

Spain

Spain

اسپین (جیوڈیسک)اسپین کے وزیراعظم ماریانو راجوئے کی جماعت کی گالیسیا میں ہو نے والے انتخابات میں کامیابی کیامکانات روشن ہو گئے ہیں ۔

گالیسیا میں پولنگ بند ہونے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پارٹی اسمبلی میں انتالیس سے بیالیس نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔ جبکہ اس کی مخالف سوشلست پارٹی اٹھارہ سے بیس اور قوم پرست جماعتیں پندرہ سے اٹھارہ نشستیں حاصل کریں گی۔

وزیر اعظم ماریانو راجوئے کی پارٹی کو یہ سبقت ان کے معاشی میدان میں سخت اقدامات کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔