افغانستان: جنگجوؤں کے حملے میں نیٹو کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے

afghanistan nato soldiers

afghanistan nato soldiers

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے مغربی صوبے میں جنگجوؤں کے ایک حملے کے نتیجے میں نیٹو کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ نیٹو حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق تو کردی ہے مگر اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ افغانستان میں جنگجوؤں کے ہاتھوں رواں ماہ چوالیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیٹو افواج سیکیورٹی کی ذمہ داری دو ہزار چودہ کے آخر تک افغان فورسز کے حوالے کردیں گی۔

نیٹو حکام نے گزشتہ روز امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کی جانب سے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ پاکستانی حکام نے حالیہ مہینوں میں پاکستان سے افغانستان کے حدود میں داخل ہونے والے جنگجوؤں  کے متعلق باون مرتبہ نیٹو حکام کو آگاہ کیا۔