افغانستان : خود کش کار بم دھماکہ،6 افراد ہلاک

afghanistan blast

afghanistan blast

افغانستان : (جیو ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آور نے سفارت کاروں کے رہائشی کمپلیکس کی دیوار سے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں محافظ سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس سے پہلے امریکی صدر اوباما کی کابل سے روانگی کے بعد امریکی سفارت خانے کے قریب تین دھماکے ہوئے تھے۔ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔