افغانستان میں 2,000 زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: اقوام متحدہ

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والے امریکی فوجیوں میں سے نصف گذشتہ ستائیس ماہ کے دوران ہلاک کئے گئے جبکہ بڑی تعداد میں افغان آرمی اور پولیس کے اہلکار بھی مارے گئے۔

دوہزار سات سے اب تک تیرہ ہزار افغان شہریوں کو بھی جان سے ہاتھ دھونے پڑے جبکہ ہلاک ہونے والے افغان سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد چھ ہزار پانچ سو ہے۔