ٹیکساس، مال گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم ، آگ لگ گئی

Train crashed

Train crashed

امریکی ریاست ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ولز پوائنٹ میں مال گاڑی ایک آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں آٹھ ہزار گیلن تیل بہہ گیا۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس کے باعث علاقے میں دھویں کے بادل بلند ہونے لگے، آئل ٹینکر اور مال گاڑی میں سوار کنڈیکٹر، انجینیئر اور ٹینکر کے ڈرائیور کو فوری طور پر ریسکیو کے ذریعے بچا لیا گیا۔

حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، حادثہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر پندرہ منٹ پر ہوا، تیل بہنے کی وجہ سے لگنے والی آگ کے پھیلنے کے پیش نظر حکام نیقریبی آبادی کے پچاس سے زائد گھروں کو خالی کر الیا