چلی، حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلبا کا مظاہرہ

Chile clash

Chile clash

چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف ہزاروں طلبا نے سان تیاگو میں مظاہرہ کیا، طلبا نے صدر سیباسٹین پینیرا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے طلبا کی جانب سیشفاف تعلیمی اصلاحات اور کالج کی تعلیم مفت کرنیکی سے تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس پر طلبا مشتعل ہو گئے۔

دارالحکومت سان تیاگو کی گلیاں پولیس اور مشتعل طلبا کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں میدان جنگ بن گئیں، مشتعل طلبا نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور پولیس پر پتھرا بھی کیا، مشتعل طلبا نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑیں بلاک کر دیں۔مظاہرین میں زیادہ تر اسکولز کے طلبا شامل تھے، چلی میں مہنگی اوراعلی تعلیم کے خراب معیار کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ایک سال قبل شروع کیا گیا، واضح رہے کہ چلی دنیا کے مہنگے ترین تعلیمی فیس وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔