لیبیا میں قبائلی جھگڑوں میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

libya Clash

libya Clash

لیبیا (جیوڈیسک) لیبیا کے علاقے زلیتان میں قبائلی تنازعے پر شروع ہونے والے جھگڑے نے خونریزی پھیلادی ،اس خونریزی سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں کے شدید چوٹیں آئیں ۔ لیبیا میں آئے دن شدت پسند فسادات کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں،تازہ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے زلیتان میں دو قبائل کے درمیان خونین جھڑپ میں بارہ سے زائد افراد موت کی نیند سو گئے۔

ابتدائی اظلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قبائلیوں کا یہ جھگڑا آپس کے تنازعات سے بڑھتا ہوا آخر کار خونریزی پر جا کے رکا ،اس تنازعے میں دونوں جانب سے آزادانہ اسلحے کا استعمال کیا گیا جس سے درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے،لیبیا میں جمہوری حکومت کے آنے کے بعد قبائلی جھگڑے دن بدن دوبارہ سر ابھار رہے ہیں