افغان صوبے خوست میں خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک،17 زخمی

afghanistan

afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں ایک خود کش حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار کا نشانہ گشت پر معمور افغان اور نیٹو فورسز کا مشترکہ قافلہ تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا حملے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔