اقبال پبلک سکول بیگہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی

کھاریاں: اقبال پبلک سکول بیگہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی مہمان خصوصی مولانا حکیم پروفیسر فاروق ا لحسن صدیقی تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا حسنین مصطفی کاشف نے سرانجام دیئے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول کے لئے جو خواب مرحوم ڈاکٹر فرید احمد اقبال دیکھ گئے ہیں ، ان کو مکمل کیا جائیگا اور اسے علاقہ کا معیاری ادارہ بنایا جائے گا ، سکول کا سٹاف اپنی محنت اور لگن سے کام کر کے اس خواب کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے ، ہم سب ملکر علاقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے کام کریں گے ۔