الباما: امریکی شہری کی ریسٹورنٹ میں فائرنگ،17 افراد زخمی

amrica firing

amrica firing

الباما: (جیو ڈیسک)امریکی ریاست الباما کے علاقے ٹسکالوسا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 17افراد زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح شخص نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے وقت ریسٹورنٹ میں 80 سے 90 افراد موجود تھے۔ فائرنگ سے سترہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔