الشیخ احمد فاروقی سرہندی رحمتہ اللہ علیہ کے مجاہدانہ اورمجدددانہ عزیمت کے ساتھ پورے ہندوستان کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیا ، پیر محمد رفیق احمد

گوجرانوالہ حضرت مجد دالف ثانی الشیخ احمد فاروقی سرہندی کے مجاہدانہ اور مجدددانہ عزیمت کے ساتھ پورے ہندوستان کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیا۔ آپ نے دین اسلام کی اس طرح تجدیدکی کہ تمام اسلامی قوتوں اور فتنوں کو ختم کر دیا اور دین کا صحیح تصورامت کے سامنے پیش کیا۔ پاکستان کا قیام حضرت مجددالف ثانی کے دوقومی نظریے کا فیضان ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیراعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمدرفیق احمد مجددی نے مرکزی سالانہ عرس مجدداعظم کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے لیے حضرت مجددالف ثانی کی تعلیمات مشعل راہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن وسنت اور اولیائے کرام کے پیغامات پر عمل کرتے ہوئے امت مسلمہ کے رہنما اور دیگر افراد اپنی تمام تر نفرتیں اور کدورتیں ختم کرکے دین اسلام کی سربلندی اورتحفظ ناموسِ رسالت کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔

عرس پاک کی تقریب سے قاری اسماعیل صدیقی، قاری خادم بلال مجددی،جبکہ علمائے کرام میں شیرپنجاب علامہ محمد حسین رضوی، علامہ یٰسین مجددی،علامہ بشارت علی مجددی،علامہ نوید اقبال مجددی،علامہ اشفاق احمد مجددی کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

Urs Mujaddad Alif Sani

Urs Mujaddad Alif Sani