القاعدہ اب بھی امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،پنیٹا

leon panetta

leon panetta

امریکا کے وزیردفاع لیون پنیٹا نے تسلیم کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باوجود القاعدہ امریکا کیلیے حقیقی خطرہ ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ القاعدہ کو اب تک شکست نہیں دے سکے۔ پاکستان، یمن، صومالیہ اور شمالی افریقہ میں القاعدہ سے مقابلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ جہاں بھی ہے اس کا تعاقب کررہے ہیں۔ نائن الیون کے نامزد دس القاعدہ لیڈروں میں سے صرف ایک زندہ بچ گیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ برس القاعدہ کے بیس رہنما ہلاک کیے۔