القاعدہ اب بھی امریکا کے لئے بڑا خطرہ ہے، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

استنبول : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ القاعدہ امریکا کے لئے اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے انسداد دہشت گردی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اب بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور دہشت گرد کسی بھی وقت کارروائی کرسکتے ہیں۔ کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے دفاع اور عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔