الیپو میں قتل عام بشارالاسد کے کفن میں آخری کیل ہوگا، امریکا

leon panetta

leon panetta

امریکہ(جیوڈیسک) امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ الیپو میں قتل عام شام کے صدر بشارالاسد کے کفن میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے تیونس جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا سے گفتگوکی۔

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشاالاسد اپنی طاقت کھوچکے ہیں اور الیپو میں جاری قتل و غارت ان کے کفن میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ الیپو میں فوج اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں جس کے دوران فرانسیسی صحافی بھی زخمی ہوئے۔ اردن نے شام کے عوام کیلیے پہلا پناہ گزین کیمپ قائم کر دیا ہے۔