امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ نے شہر گجرات کی تمام تاجر برادری کا ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ نے شہر گجرات کی تمام تاجر برادری کا ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا ، جس میں شہر گجرات کے تمام تاجر برادری محکمہ جات اور لائسنس داران نے بھرپور شرکت کی ، تمام شرکاء نے محرم الحرام جو کہ امام حسین کے مہینے سے منسوب ہے ، اس میں ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ ہمیں جہاں پر بھی جو ذمہ داری لگائے گا اس کو ہم نہایت ذمہ داری سے ادا کرینگے ، جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے حسینیہ ٹرسٹ میں تاجر برادری کو خوش آمدید کہا ، مقررین جاوید ایوب ڈار ، جاوید بٹ ، ثناء اللہ بٹ ، خادم حسین سلیمی ، طارق محمود ملک نے کہاکہ امام حسین انسانیت کے محسن ہیں ۔

محرم الحرام میں ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، عزاداران امام حسین کی خدمت کرنا اس سلسلے میں آگے بھی ہم سبیلیں وغیرہ کا انتظام کرتے ہین اور آئندہ بھی ہم محرم کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ، صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شہر گجرات کی فضا خوشگوار رہے گی کیونکہ یہاں پر تمام مکتبہ فکر کے علماء پڑھے لکھے اور عالم ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری پوری تاجر برادری بھی شروع سے گجرات کے شرفاء میں سے گنی جاتی ہے ، اور امن و عامہ کے سلسلے میں ہمیشہ صف اول پہ کھڑی ہوتی ہے ، پوری تاجر برادری کا ہم پہلے بھی شکر گزار ہوتے ہیں اور انشاء اللہ اس سال بھی ہم حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دی جائیگی ، اس موقع پر فرداً فرداً ممبر حسینیہ ٹرسٹ سیکرٹری مرکزی عزاداری کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے تمام تاجر عزاداری کا شکریہ ادا کیا ، شرکاء میں جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ، جاوید ایوب ڈار ، جلال اقبال بیگ ، مقصود حسین ، چوہدری عزیز احمد ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122، رانا مشرف علی ناز ، محمد افتخار انور بھٹی ، ایس ڈی او واپڈا محمد آصف ، لائن سپرنٹنڈنٹ سید اسد عباس ، عمران یوسف PTCL، بلال امتیاز ، طارق محمود ملک صدر سرکلر روڈ ٹریڈ یونین ، سیٹھ علی اصغر، خادم حسین سلیمی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ، میر شجاع صدر انجمن تاجران اندرون شاہدولہ ، ثناء اللہ بٹ سٹی صدر ، عتیق رشید بٹ صدر سرکلر روڈ ، ملک سرفراز احمد صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ ، ملک سرفراز احمد ، سید مظہر عباس بانی 9,7محرم ، سید ناصر عباس پپوشاہ ، سیٹھ محبوب صراف ، ڈاکٹر ارشد چوہدری صدر انجمن تاجران سٹاف گلہ ، عمر زری بٹ ، شیخ شفیق ، جابر شاہ کاظمی ، عدنان شاہ ، اکبر پاشا ، ملک اشتیاق اندرون شاہدولہ ، وقار الحسن ہیرا ، افضال مہدی و دیگر بھی موجود تھے ۔