امریکا : جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع

jfk airport american

jfk airport american

امریکا (جیوڈیسک)امریکا کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع دی گئی، تلاشی کے بعد طیاروں کو کلیئر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص نے فون کر کے نیویارک میں جے ایف کینڈی ایئرپورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع دی جس کے بعد دونوں طیاروں کو رن وے پر کھڑا کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد دونوں طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق فون کرنے والے شخص نے طیاروں کے وہیل ویلز میں ہائی جیکرز کی موجودگی کا بھی دعوی کیا تھا۔