طالبان کے ہاتھوں طیارے تباہ، نیٹو نے تسلیم کرلیا

nato plane blast

nato plane blast

کابل(جیوڈیسک)نیٹو نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے انتہائی اہم فوجی اڈے پر طالبان حملے سے سبق سیکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات اٹھائے گا۔

کابل میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں نیٹو کے چیف ترجمان بریگیڈئر جنرل گنٹز کٹز نے تسلیم کیا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند کے کیمپ پر حملہ انتہائی منظم اور جدید ہتھیاروں سے کیا گیا جس میں چھ لڑاکا طیارے تباہ اور دو کو شدید نقصان اور عمارت تباہ ہوئیں۔ طالبان نے دو امریکی میرینز کو ہلاک کیا تاہم اس کے باوجود ہمیں بھولنا چاہیے کہ 15 حملہ آوروں میں سے 14 کو ہلاک اور ایک کو پکڑا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ جب سے عسکریت پسند لڑائی کی صلاحیت کھو رہے ہیں افغانستان میں روز بروز سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ طالبان ایسے حملوں کے ذریعے میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔