امریکا: دو طیارے ممنوعہ فضائی حدود میں گھس گئے

us

us

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکا میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو طیاروں کو پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ میری لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب پہلا سیسنا طیارہ اور کچھ دیر بعد دوسرا سیسنا طیارہ کیمپ ڈیوڈ میں واقع ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا جنھیں امریکی طیاروں نے گھیر کر زمین پر اتارا۔

دونوں پائلٹوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں طیارے ریڈیو رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔