امریکا سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے

Solidarity Kashmir

Solidarity Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکہجتی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ امریکا ، یورپ اوردنیا کے دیگر ملکوں میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم کا شکار مظلوم کشمیری عوام کی جانب عالمی برداری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور برطانیہ، فرانس، جرمنی،یورپ ، امریکا کے مختلف شہروں میں آباد کشمیر یوں کے زیر اہتمام مظاہرے کئے جا رہے ہیں جس میں مقامی افراد بھی شریک ہیں ۔

مظاہرین کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کے لئے احتجاج کیا جا رہا ہے اورانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کرپرامن طریقے سے بین الاقوامی ضمیرکو جھنجھوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کمشیریوں کو پرامن اورمرضی کے مطابق زندگی گزارنے کے حق کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔