امریکا: طوفان اور بگولوں نے تباہی مچا دی،28 افراد ہلاک

storm

storm

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث اٹھائیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔طوفان اور بگولوں سے دس امریکی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں انڈیانا، کنٹیکی، اوہایو،ٹینیسی، الباما اور الینوائے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق انڈیانا میں تیرہ، کنٹیکی میں بارہ اور الباما میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

بگولوں اور طوفان سے الباما کے انتہائی سیکورٹی والے جیل کو بھی نقصان پہنچا لیکن کوئی قیدی فرار نہیں ہوا۔ ایک ہفتے میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پینسٹھ ہوگئی۔