امریکا میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی

us protest

us protest

امریکا کے مختلف شہروں میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، جبکہ وال اسٹریٹ کے باہر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے پرامن احتجاج پر کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آک لینڈ میں پولیس نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے کیمپ اکھاڑ دئیے اور انہیں ہٹا دیا۔ تاہم مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ادھر ڈینور اور دیگر شہروں میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وہاں نیویارک کے شہر مینہیٹن میں وال اسٹریٹ کیباہر احتجاج کرنے والوں نے کیمپ اکھاڑے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پرامن مظاہرین کو ہٹانے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا بلکہ کہ امریکی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔