صنعا:90 روز کے اندر مستعفی ہونے کیلئے تیارہوں، یمنی صدر

Abdullah Saleh

Abdullah Saleh

یمن کے صدر علی عبداللہ الصالح نے کہاہے کہ وہ حزب اختلاف سے سمجھوتے کے نوے روز کے اندر مستعفی ہوجائینگے، جبکہ اقوام متحدہ ایلچی جمال نے خلیج تعاون منصوبے پر عمل کیلئے فریقین سے مذاکرات کئے ہیں ۔
دارالحکومت صنعا میں فرانسیسی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں یمن کے صدر علی عبداللہ الصالح کا کہنا تھا کہ انہوں نے نائب صدر عبد روبو منصور کو حزب اختلاف سے مذاکرات اور سمجھوتے کا اختیار دے دیاہے۔ اور جیسے ہی سمجھوتہ طے پاجا ئیگا۔ وہ تین ماہ کے اندر مستعفی ہوجائینگے۔
ادھر یمن کے متعلق اقوام متحدہ کے ایلچی جمال بینومار نے حزب اختلاف سے صنعا میں ملاقات کی۔ اور صدر علی عبداللہ الصالح کے مستعفی ہونے کے متعلق سمجھوتے پر بات چیت کی۔ جمال نے توقع ظاہر کی کہ حکومت اور حزب اختلاف میں سمجھوتہ ہوجائیگا۔ خلیج تعاون کونسل کے منصوبے کے تحت علی عبداللہ الصالح مستفی ہوجائینگے۔ اور اقتدار عبواری اختیاری کے حوالے کرینگے۔