دمشق: جھڑپوں کے دوران 40 افراد ہلاک

syria protest

syria protest

شام میں اردن کے سرحد کے قریب سرکاری فورس اور جمہوریت پسندوں میں جھڑپوں کے دوران چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دمشق کا کہنا ہے کہ وہ عرب لیگ کے امن سمجھوتے پر عمل کیلئے تیارہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن کے سرحد کے قریب غزالی صوبے کے شہر خیربیت میں سرکاری فورس اور جمہوریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں بیس سویلین اور منحرف فوجی جبکہ بیس سرکاری فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے عرب لیگ کی پابندیوں کے باقاعدہ اعلان پر بڑی تعداد میں حکومت کے حامیوں نے دمشق میں مظاہرہ کیا۔
شام نیعرب لیگ میں اپنی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد کہا ہے کہ وہ تنظیم کے ساتھ طے پانے  والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر تیار ہے اور تنظیم کا فوری اجلاس بلایا جائے۔